10 اکتوبر، 2024، 12:52 PM

ایرانی وزیرِ خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات

ایرانی وزیرِ خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی روکنے سے متعلق خطے کے ممالک سے بات چیت کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ گزشتہ شب سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر میں اپنے ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم سے ملاقات کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔

قطر کے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آج دوحہ میں قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاثم الثانی سے ملاقات کی۔

عباس عراقچی اس سے پہلے لبنان اور شام پر اسرائیلی بم باری کے باوجود دونوں ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق ان دوروں کا مقصد غزہ کی پٹی اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ختم کرنے کے مؤثر طریقے تلاش کرنا ہے۔

News ID 1927313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha